Ahmad ibn Ajiba (1747–1809) was an 18th-century Moroccan saint in the Darqawa Sufi Islamic lineage. He was born of a Hasani sharif family in...

احمد بن عجیبہ اٹھارویں صدی عیسوی میں مراکشی نژاد صوفی تھے۔ وہ طنجة -- تطوان کے ایک قبیلے کے فرد تھے۔ بچپن میں ہی انہوں نے اپنی فطری علم دوست طبیعت کی بنا پر قرآن حفظ کرلیا اور کم سنی میں ہی بہت سے علوم جیسا کہ عربی ادب، صرف و نحو ، انشاءپردازی پر عبور حاصلی کرلیا۔ بعد ازاں 18 سال کی عمر میں انہوں نے مزید تعلیم کے حصول کیلئے گھر چھوڑا اور محمد السوسي السملالي, الشيخ عبد الرحمن الكتامي، الشيخ العربي الزوادي اورالفقيه محمد أشم والشيخ جیسے علماء کرام کے پاس زانوئے تلمذ تہہ کیا۔ اور سائنس، فنون، فلسفہ، قانون، شریعت اور قرآن کے علوم میں رسوخ حاصل کیا۔ انہوں اپنی عمر کا بیشتر حصہ تطوان کے مضافات میں ہی گزارا۔ ان کا انتقال 1224 ہجری بمطابق 1809 عیسوی میں طاعون کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے نہائت اعلیٰ درجہ کی کتب تحریر کیں جو کہ سند کے اعتبار سے بھی اعلیٰ مقام کی حامل ہیں۔
COMMENTS